سوال:بیوی کو زکاۃ کی رقم کا مالک کر دیا تو کیا زکاۃ ادا ہو جائے گی؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے کو زکاۃ دیناجائز نہیں لہذا بیوی نے شوہر کو زکاۃ دی یا شوہر نے بیوی کو زکاۃ کی رقم کا مالک بنایا زکاۃ ادانہیں ہو گی۔درمختار میں ہے: ”ولا الی من بینھما ولاد ۔۔۔او بینھما زوجیۃ“ترجمہ:جن کے مابین ولادت یا زوجیت کا رشتہ ہو،وہ ایک دوسرے کو زکاۃ نہیں دے سکتے۔
(در مختار متن رد المحتار، جلد3،صفحہ 344۔345،مطبوعہ:کوئٹہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
3ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/24مئی2023 ء