سوال:کیا دیور اور جیٹھ سے پردہ فرض ہے؟
یوزر آئی ڈی:عامر خان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
عورت کا دیور اور جیٹھ سے بھی پردہ کرنا فرض ہے بلکہ ان سے پردہ کرنے میں زیادہ احتیاط لازم ہے کہ ان کے ساتھ رشتہ داری کی وجہ سے بات چیک وغیرہ میں جھجک نہیں ہوتی ۔ بخاری ،مسلم میں ہے:وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَى النِّسَاءِ فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ الْحَمْوَ؟ قَالَ: الْحَمْوُ الْمَوْتُ ترجمہ:عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ یان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ عورتوں کے پاس جانے سے بچو ۔‘‘ کسی آدمی نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! دیور کے بارے میں بتائیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ دیور تو موت ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔
(مشکاۃ،حدیث3102)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
6ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/27مئی2023 ء