سوال:کیا دوست کا بوسہ لینا جائز ہے؟
یوزر آئی ڈی:محمد خضر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
دوست کو بوسہ دینا اگر بلا شہوت ہو اور فتنہ کا اندیشہ نہ ہو جیسے دوست امرد وغیرہ نہ ہو تو بوسہ دینا جائز ہے ورنہ جائز نہیں۔صدر الشریعہ ،بدرالطریقہ ،مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:بوسہ دینا اگر بشہوت ہو تو ناجائز ہے اور اکرام و تعظیم کے لیے ہو تو ہوسکتا ہے۔ پیشانی پر بوسہ بھی انھیں شرائط کے ساتھ جائز ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے حضور اقدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم کی دونوں آنکھوں کے درمیان کو بوسہ دیا۔ اور صحابہ و تابعین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہم اجمعین سے بھی بوسہ دینا ثابت ہے
(بہارشریعت جلد3،حصہ16،صفحہ475،مکتبۃالمدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
22شوال المکرم1444ھ/12مئی2023 ء