حضور ﷺ کی حسنین کریمین سے محبت کی ایک مثال

سوال:کیا حضور ﷺ حسنین کریمین رضی اللہ عنھا کو سونگھا کرتے تھے؟

یوزر آئی ڈی:حافظ نبیل رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جی ہاں حضور ﷺ حسنین کریمین رضی اللہ عنھما کو سونگھا کرتے اور فرماتے یہ دونوں میرے پھول ہیں۔المعجم الکبیر میں ہے: عن أبي أيوب الأنصاري رضی اللہ عنه قال : دخلت علي رسول اللہ ﷺ والحسن والحسين (رضی اللہ عنھما )يلعبان بين يديه أو في حجره، فقلت : يا رسول اللہ صلى اللہ عليک وسلم أتحبهما؟ فقال : و کيف لا أحبهما وهما ريحانتي من الدنيا أشمهما ترجمہ: حضرت ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوا تو (دیکھا کہ) حسن و حسین رضی اللہ عنھما آپ ﷺ کے سامنے یا گود میں کھیل رہے تھے۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم : کیا آپ ﷺ ان سے محبت کرتے ہیں؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میں ان سے محبت کیوں نہ کروں حالانکہ میرے گلشن دُنیا کے یہی تو دو پھول ہیں جن کی مہک کو سونگھتا رہتا ہوں۔

(. طبراني، المعجم الکبير، 4 : 155، رقم : 3990)

بخاری شریف میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنْ الدُّنْيَایعنی حسن وحسین (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا )دُنیا میں میرے دو پُھول ہیں۔

(بخاری ،كتاب الادب ،باب رحمة الولد وتقبيله ومعانقته ، ۳/٤٣٤، حدیث:۵۵۳۵)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

27محرم الحرام1445ھ/12 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں