جنات کا ثبوت اور انکار کا حکم

سوال:کیا بھوت اور چڑیل نام کی کوئی چیز ہوتی ہے؟

یوزر آئی ڈی:حسنین خان قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جنات(بھوت، چڑیلوں) کا ثبوت قرآن و احادیث سے ہے اور قراٰنِ پاک میں سورۃُ الجِنّ کے نام سے پوری ایک سورت ہے لہذا جنات کا انکار کرنا کفر ہے کہ جنات کے وُجُود کا اِنکار گویا قراٰنِ پاک کی آیات کا اِنکار ہے۔ اللہ پاک جنات کی تخلیق کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے : ( وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶)) ترجَمۂ کنزُالایمان : اور میں نے جن اور آدمی اتنے ہی (اسی لئے) بنائے کہ میری بندگی کریں۔

(القرآن،پارہ 27، الذّٰرِیٰت، آیت56)

صدرالشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : (جِنّات) کے وُجود کا اِنکار یا بَدی کی قوت کا نام جِنّ یا شیطان رکھنا کُفر ہے۔

( بہارِشریعت،جلد1،حصہ1،صفحہ97،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

26شوال المکرم1444ھ/17مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں