سوال:جمعہ کی دوسری اذان کا جواب اگر دل میں دینا ہے تو انگوٹھے چومنے کا کیا حکم ہو گا؟
یوزر آئی ڈی:ضمر اعظم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
جمعہ کی دوسری اذان کا جواب جس طرح زبان سے دینا منع ہے ایسے ہی انگوٹھے چومنا بھی منع ہے ہاں اذان کا جواب دل میں دے سکتے ہیں ۔سیدی امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ’’اذان خطبہ کے جواب اور اس کے بعد دعا میں امام و صاحبین رضی اللہ تعالی عنہم کا اختلاف ہے، بچنا اولی اور کریں تو حرج نہیں۔ یوں ہی اذان خطبہ میں نامِ پاک پر انگوٹھے چومنا، اس کا بھی یہی حکم ہے ۔ ‘‘
( فتاوی رضویہ، جلد 8، صفحہ 468، رضا فاؤنڈیشن، لاھو ر)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
6ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/25جون2023 ء