بوقت نکاح و رخصتی سیدہ عائشہ کی عمر مبارک

سوال:حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کی شادی کے وقت کتنی عمر تھی؟

یوزر آئی ڈی:حافظ نور محمد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ام المؤمنین سیدتنا عائشہ صدیقہ،طیبہ،طاہرہ،رضی اللہ عنھا کی بوقت نکاح چھ سال عمر تھی جبکہ رخصتی کے وقت عمر نو سال تھی۔بخاری شریف میں سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں: توفيت خديجة قبل مخرج النبي صلى الله عليه وسلم إلى المدينة بثلاث سنين , فلبث سنتين او قريبا من ذلك ونكح عائشة وهي بنت ست سنين , ثم بنى بها وهي بنت تسع سنين ترجمہ: خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ کو ہجرت سے تین سال پہلے ہو گئی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی وفات کے تقریباً دو سال بعد عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اس وقت ان کی عمر چھ سال تھی جب رخصتی ہوئی تو وہ نو سال کی تھیں۔

(صحیح البخاری،کتاب مناقب الانصار، 44. بَابُ تَزْوِيجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ وَقُدُومُهَا الْمَدِينَةَ وَبِنَاؤُهُ بِهَا، الحدیث 3896)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

25محرم الحرام1445ھ/13 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں