سوال:رجسٹری کیے بغیر نکاح کیا تو کیا نکاح ہو جائے گا؟
یوزر آئی ڈی:محمد عمر نثار
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
رجسٹری کروانا نکاح منعقد ہونے کے لیے ضروری نہیں ہے بلکہ یہ ایک کاغذی کاروائی ہے جبکہ عقد نکاح کر لینے سے نکاح منعقد ہو جائے گا کیونکہ نکاح منعقد ہونے کے لیے دو عاقل بالغ آزاد مسلمان مردوں یا ایک مرد اور اور دو عورتوں کے سامنے ایجاب و قبول ہونا ضروری ہے ۔ ہدایہ میں ہے:النکاح ینعقد بالایجاب والقبول۔۔۔ولاینعقد نکاح المسلمین الا بحضور شاہدین حرین عاقلین بالغین مسلمین رجلین اورجل وامرأتین۔ترجمہ: نکاح ایجاب و قبول کے ساتھ منعقد ہوتا ہے اور نکاح منعقد نہیں ہو گا مگر دوو عاقل بالغ آزاد مسلمان مردوں کی گواہی سے یا ایک مرد اور دو عورتوں کی گواہی سے ۔
(الھدایہ،جلد2،صفحہ325،مکتبہ رحمانیہ،لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
4ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/25مئی2023 ء