سوال:ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں 1000 روپے رکھنے پر جو منٹ ملتے ہیں ان کا کیا حکم ہے؟
یوزر آئی ڈی:ارسلان علی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں 1000 روپے رکھنے پر جو منٹ ملتے ہیں وہ سود ہے کیونکہ ہزار روپے جو اکاؤنٹ میں رکھے جاتے ہیں یہ قرض دیے جاتے ہیں اور قرض پر نفع لینا سود ہے اور سود ناجائز و حرام ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” کل قرض جر منفعۃ فھو ربا “ترجمہ:رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:ہروہ قرض جونفع کھینچے ، تووہ سودہے۔
(مسندالحارث،ج1،ص500،مطبوعہ المدینۃ المنورۃ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
4ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/25مئی2023 ء