الہام کسے کہتے ہیں؟

سوال:الہام کیا ہوتا ہے؟

یوزر آئی ڈی:شکیل عباسی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اللہ کی جانب سے کسی ولی کے دل میں جو بات ڈالی جائے اسے الہام کہتے ہیں۔ مرقاۃ میں ہے: والإلہام لغۃ : الإبلاغ، وہو علم حق یقذفہ اللّٰہ من الغیب في قلوب عبادہ ترجمہ: لغوی طور پر الہام پہنچانے کو کہتے ہیں اور وہ ایسا علم ہے جسے اللہ پاک غیب سے اپنے بندوں کے دلوں میں ڈالتا ہے۔

(’’ المرقاۃ ‘‘ ، کتاب العلم،جلد1 ،صفحہ 445)

صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:ولی کے دل میں بعض وقت سوتے یا جاگتے میں کوئی بات اِلقا ہوتی ہے، اُس کو اِلہام کہتے ہیں ۔

(بہارشریعت،جلد1،حصہ1،صفحہ38،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

5ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/26مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں