سوال:اللہ سائیں کہنا کیسا؟
یوزر آئی ڈی:محمد کاشف
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اللہ جل شانہ کی ذات کے لیے لفظ سائیں کا استعمال کرنا منع ہے کیونکہ لفظ سائیں، خاوند،فقیر، بھکاری وغیرہ کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے اور ہر وہ لفظ جس کا کوئی معنی برا ہواور شریعت میں بھی وہ نام نہ آیا ہو تو اس لفظ کا اطلاق اللہ کی ذات پر کرنا منع ہے۔ لہذا (اللہ سائیں) کہنے کی اجازت نہیں ۔ فیروز اللغات میں سائیں کے کچھ معنی یہ بھی ہیں: شوہر،خصم،گدا،فقیر،وغیرہ۔
(فیرواللغات،صفحہ771،نیا اڈیشن)
فتاوی شارح بخاری میں حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: جس لفظ کے چند معنی ہوں اور کچھ معنی خبیث ہوں اور وہ لفظ شرع میں وارد نہ ہو تو اس کا اطلاق اللہ عزوجل پر منع ہے۔
(فتاوی شارح بخاری،جلد1،صفحہ137،مکتبہ برکات المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
1 محرم الحرام1444ھ/20جولائی 2023 ء