مسجد کا پیسہ مدرسہ میں خرچ کرنا

سوال: ایک مسجد کی ملکیت دیگر مسجد میں خرچ کرنا درست ہے یانہیں؟ مسجد کا پیسہ مدرسہ میں خرچ کرے تو درست ہوگا یانہیں؟

الجواب

دونوں صورتیں حرام ہیں، مسجد جب تک آباد ہے اس کا مال نہ کسی مدرسے میں صرف ہو سکتا ہے نہ دوسری مسجد میں، یہاں تک کہ اگر ایک مسجد میں سو چٹائیاں یا لوٹے حاجت سے زیادہ ہوں اور دوسری مسجد میں ایک بھی نہ ہو تو جائز نہیں کہ یہاں کی ایک چٹائی یا لوٹا دوسری مسجد میں دے دیں۔

(فتاوی رضویہ جلد 16 ص 280 رضا فاؤنڈیشن لاہور)

واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

کتبہ

محمد ایوب عطاری مدنی

8 جون 2021ء بمطابق 27 شوال المکرم 1441ھ

نظر ثانی : محمد انس رضا قادری